حنا ربانی کھر سے ایرانی سفیر کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال

0
433

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایران کی مستقل حمایت کو سراہتے ہیں۔ حنا ربانی کھر نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے مابین اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر نقطہ نظر کی مماثلت خوش آئند ہے۔