اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ، پرجوش اور باہمی اعتماد پر مبنی تاریخی تعلقات کی تجدید کا مظہر ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات مریم او رنگزیب نے بتایاکہ پاکستان کے محسن اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہبازشریف حجاز مقدس کادورہ کررہے ہیں ، 28 سے 30 اپریل کا یہ دورہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد شہبازشریف صاحب کا پہلا غیرملکی دورہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ، پرجوش اور باہمی اعتماد پر مبنی تاریخی تعلقات کی تجدید کا مظہر ہے اور مثالی دوستی کا ایک نیا تاریخی باب کھولے گا۔ انہوںنے کہاکہ چارسال کے دورگھبراہٹ کے بعد پاکستان کے دوستوں کی محفل پھر سے آباد ہونے جارہی ہے، استحکام، ترقی اور خوش حالی کی منزل کا پھر سے آغاز مبارک ہو۔عمرہ کی سعادت اور روضہ رسول پاک پر درود پڑھنے کی برکتیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔ سعودی عرب پاکستان دوستی ہمیشہ زندہ باد۔
مقبول خبریں
نفرت کی سیاست نے کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان...
کالا شاہ کاکو(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا،...
وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔زرعی...
پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے، لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔لاہور...
نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیاگیا
لندن (این این آئی)برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیا۔محکمہ ٹیکس نے تصدیق...
ارشد ندیم ایک اور بڑے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف
لاہور(این این آئی) پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی...