اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے نہ لڑیں، فارن فنڈنگ کی چوری کا کیس لڑیں،آئین، پارلیمنٹ، عدلیہ کے بعد الیکشن کمشن سے غنڈہ گردی نہ کریں، آئین، قانون اور اداروں کا احترام کریں ،غنڈہ گردی کی تو قانون آپ کے سامنے کھڑا ہوگا ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ جمہوری حکومت آنے سے ملک میں سکون اور چندآئین شکن بے سکون ہیں ،عوام کو اب سکون ہے کہ روز کی گھبراہٹ اور بے سکونی سے نجات ملی ۔ انہوںنے کہاکہ کْرسی کے نشے میں مبتلا ٹولہ حالت گھبراہٹ میں ہے، مفت کی روٹی بند ہونے کے بعد ایسی حالت ہو ہی جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ انتشار چند ذہنوں تک محدود ہوگیا ہے، ملک اب استحکام، ترقی اور خوش حالی کی سمت چل پڑا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، معیشت کی روانی پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے ،ہم سے جنگ کرنے والوں کو عوام نمٹ لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ان مسائل سے جنگ کرنی ہے جنہوں نے چار سال سے عوام کومصیبت میں ڈالا ہوا ہے ،ہم نے قوم کو مہنگائی ، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ سے سکون دینا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف سپیڈ سے مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ کو ختم کرکے دَم لیں گے ،گھبراہٹ صرف عوام کو چار سال گھبراہٹ میں ڈالنے والوں پر طاری ہے،عوام پر گھبراہٹ طاری کرنے والوں کی گھبراہٹ شہبازشریف سپیڈ کی وجہ سے مزید بڑھتی جائے گی۔
مقبول خبریں
ٹرمپ کا دورہ دونوں ممالک کی مضبوط اقتصادی شراکت داری کوظاہر کرتا ہے ،...
ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا دورہ سعودیہ دونوں ممالک کی اقتصادی...
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...