قمر زمان کائرہ سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ملاقات

0
387

اسلام آباد(این این آئی)مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان معین الدین وانی نے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ گلگت بلتستان انتہائی اہمیت کا حامل خطہ اور سی پیک کا بیس کیمپ ہے ، گلگت بلتستان سیاحت اور معدنی وسائل کے حوالے سے مالامال ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ گلگت بلتستان میں جاری تمام پی ایس ڈی پی منصوبوں سے متعلق وزارت آمور کشمیر کو مکمل آگاہ رکھا جائے۔