ووٹ کو عزت دو نے ہی عمران کو پارلیمان سے باہر پھینکا ہے’ مریم اورنگزیب

0
278

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو نے ہی عمران صاحب کو پارلیمان سے اٹھا کر باہر پھینکا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان کے ردعمل میں کہاکہ کوئی شرم، کوئی حیا! آنکھیں کھولیں، فتح جنگ میں عوام کا سمندر آپ کے منہ پر طمانچہ ہے۔