اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کا شرمناک استعمال کیا،غلامی نامنظور تحریک کی مقبولیت سے حکومت کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں،امپورٹڈ حکمران پرامن تحریک پر دھمکیاں دے رہے ہیں،یہ فاشسٹ حکومت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ منشیات کے مقدمے میں پیشی پر آنے والا شخص قوم کو قانون کی بالا دستی کا درس دے رہا ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت نے اپنے دور میں ایک بھی سیاسی مخالف پر کوئی انتقامی مقدمہ نہیں بنایا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت نے سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب کا شرمناک استعمال کیا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک عوام میں بھرپور مقبولیت حاصل کر رہی ہے،غلامی نامنظور تحریک کی مقبولیت سے حکومت کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں۔ وزیر مملکت نے کہاکہ امپورٹڈ حکمران پرامن تحریک پر دھمکیاں دے رہے ہیں،یہ فاشسٹ حکومت ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ملک کے امن و امان کو تباہ برباد کرنے کی دھمکی دے رہی ہے،یہ لوگ گلی محلوں کی سطح پر فساد،ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...