لاہور (این این آئی)ماضی کی نامور ہیروئن اور معروف اداکارہ ریما خان ایک عرصہ تک پاکستان شوبز انڈسٹری پر چھائی رہیں جبکہ ان کے شوہر طارق شہاب پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر امراض قلب ہیں جو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں دل کے بڑے اسپتال میں سرجن ہیں۔ایسے میں ان کا بیٹا بڑا ہو کر کیا بنے گا؟ اس بارے میں گذشتہ روز اداکارہ ریما خان نے انڈس اسپتال کے دورے کے دوران بچوں سے ان کی خواہشات پوچھنے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ازخود ہی انکشاف کردیا۔انہوں نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ایک بچے سے دریافت کیا کہ وہ بڑا ہو کر کیا بنے گا؟ تو بچے نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹر بنے گا جبکہ دوسرا بچہ کرکٹر بننے کا خواہاں ہے جو شاہدخان آفریدی کا شیدائی نکلا۔اس دوران بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان نے کہا کہ زندگی بہت پیاری اور خوبصورت ہے، اللّٰہ تعالی آپ تمام بچوں کو زندگی اور خوشیاں دے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے بہت پیارے اور خوبصورت ہوتے ہیں، بچوں میں میری جان ہے، انہیں بچے بہت اچھے لگتے ہیں۔بچوں کو مخاطب کر کے اداکارہ نے کہا کہ ”آپ کو پتہ ہے کہ میرا بھی ایک بیٹا ہے، بہت پیارا سا چھوٹا سا اور بہت متحرک ہے۔ میرا بیٹا ابھی سے کہتا ہے وہ بڑا ہو کر ڈاکٹر بنے گا۔”ریما خان نے کہا کہ میں اپنے بیٹے سے کہتی ہوں کہ وہ آرٹسٹ بنے مگر وہ کہتا ہے کہ ”نہیں بابا جیسا ڈاکٹر بنوں گا۔”ریما خان نے یہ بھی کہا کہ ”آرٹسٹ بھی لوگوں کے لیے خوشیوں کا باعث بنتے ہیں اور ڈاکٹر بھی مسیحائی کا کام کرتے ہیں۔ میں نے بیٹے سے کہا ہے کہ وہ دونوں بنے، ڈاکٹر بھی اور آرٹسٹ بھی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...