ممبئی(این این آئی) معروف اداکارہ کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں بالی ووڈ میں پھیل گئی ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد وکی کوشل اور کترینہ والدین بن جائیں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ امید سے ہیں اسی لیے انہوں ںے فلم سازوں سے اپنے پروجیکٹس کی شوٹنگ کی تاریخیں تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے جس کے بعد فلم انڈسٹری میں اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبریں گرم ہوگئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو 6 ماہ ہوچکے ہیں تاہم اداکارہ دو ماہ کی حاملہ ہیں جبکہ یہ واضح رہے کہ مذکورہ جوڑے کی جانب سے اس ضمن میں کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی گئی۔حالیہ چند دنوں سے انڈسٹری کے لوگ آپس میں گفتگو کررہے ہیں کہ کترینہ اور وکی کے اہل خانہ سمیت فلمی شخصیات بھی نئے مہمان کی آمد کے منتظر ہیں۔اس سے قبل باربی ڈول کسی ایئرپورٹ پر گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے زیب تن کیے نظر آئی تھیں جس سے مداحوں نے بھی اندازہ لگایا تھا کہ وہ حاملہ ہیں کیوں عموماً کترینہ اس طرح کے ملبوسات زیب تن نہیں کرتیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...