کراچی (این این آئی)اداکارہ صبا قمر نے جلد شادی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھنے کا بہت شوق ہے۔صبا قمر نے گزشتہ برس مارچ میں بھی جلد شادی کا عندیہ دیا تھا اور انہوں نے اس وقت پاکستانی نژاد آسٹریلوی یوٹیوبر عظیم خان سے تعلقات کی تصدیق بھی کی تھی، تاہم ان پر لڑکیوں کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد اداکارہ نے شادی کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔اب دوبارہ صبا قمر نے جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں ایک شخص ہے اور جلد ہی ان کے مدح اور میڈیا والے اس متعلق جان جائیں گے۔صبا قمر حال ہی میں اداکارہ در فشاں کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے ڈرامے ‘فرڈ’ کے حوالے سے باتیں کرنے کے علاوہ کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر گفتگو کی۔صبا قمر نے بتایا کہ انہوں نے کئی سال تک اپنی بہن کے بچوں کی دیکھ بھال کی ہے اور انہیں بچے بہت پیارے لگتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں مستقبل میں شوہر سے زیادہ بچے پسند آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے لیے آلو قیمے بنانا سیکھ رہی ہیں اور جلد ہی میڈیا اور مداحوں کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس کے لیے یہ سیکھ رہی ہیں۔ہاتھوں پر مہندی سجانے اور شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر صبا قمر نے شرماتے ہوئے شرارتی انداز میں بتایا کہ جلد ہی وہ دن آئے گا جس کا لوگوں کو انتظار ہے
مقبول خبریں
انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو مذاکرات کی...
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو...
قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی ،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے...
تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، میری جان...
اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا...
نیم مارشل لاء لگ گیا ہے ، عمران خان
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیم مارشل لاء تو لگ گیا ہے، اگر...
آئی ایم ایف کے مشن چیف کا بیان پاکستان کے اندرورنی معلامات میں مداخلت...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن...