دبئی(این این آئی) ماڈل ایان علی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا۔ماڈل ایان علی نے خود سے متعلق عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ایان علی نے کہا کہ میں نے 20سال کی عمر میں جھوٹے مقدمات لڑے اور جیت چکی، امید ہے آپ بھی گھبرائیں گے نہیں، دیکھتے ہیں آپ کتنے دن برداشت کرتے ہیں۔،مزید عزت افزائی کروانی ہو تو پھر میرا نام لیں۔ایان علی نے کہا کہ دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے، پہلی عادت میرے نام پرٹی آر پی کمانا اور دوسری جھوٹ بولنا کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا ہی نہیں، آپ 4سال وزیراعظم رہے لیکن پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر آپ کی تقریر اور خبر نہیں بنتی۔
مقبول خبریں
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...
پاک بھارت کشیدگی،وزیر داخلہ سے قائمقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نے 48 گھنٹوں کے دوران دوسری ملاقات...
کھوئی رٹہ اور باغ میں بھارت کی سول آبادی پر گولہ باری،شیر خوار بچی...
کھوئی رٹہ(این این آئی)آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے کھوئیرٹہ سیکٹراور باغ پر بھارت کی جانب سے سول آبادی پربلااشتعال گولہ باری کی گئی ہے...
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...