ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آئندہ آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی ممبئی میں شوٹنگ شروع کردی ہے۔ فلم میں تیلگو اداکار وینکٹیش دگوبٹی اہم رول میں نظر آئیں گے، تاہم وہ فلم کی ٹیم کو جون میں جوائن کریں گے۔ فرہاد سامجی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پوجا ہیکڈے بطور ہیروئن کام کریں گی۔ اداکار وینکٹیش دگوبٹی کے فلم میں اہم کردار ادا کرنے کی وجہ سے امید ہے کہ فلم تیلگو مارکیٹ میں بھی اچھا بزنس کرے گی۔اس فلم کے لیے ممبئی کے علاقے ولے پارلے میں خصوصی طور پر سیٹ تیار کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...
پاک بھارت کشیدگی،وزیر داخلہ سے قائمقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نے 48 گھنٹوں کے دوران دوسری ملاقات...
کھوئی رٹہ اور باغ میں بھارت کی سول آبادی پر گولہ باری،شیر خوار بچی...
کھوئی رٹہ(این این آئی)آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے کھوئیرٹہ سیکٹراور باغ پر بھارت کی جانب سے سول آبادی پربلااشتعال گولہ باری کی گئی ہے...
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...