ٹک ٹاک کیلئے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی، ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج

0
194

اسلام آباد (این این آئی)مبینہ طور پر مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی شکایت پر خاتون ماڈل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ڈولی نامی ٹِک ٹاکر اور ماڈل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹِک ٹاک ویڈیو بنانے کے لئے مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگائی۔سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی حرکت میں آگء اور ملزمان کیخلاف پولیس کو درخواست جمع کروائی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی درخوست پر ضروری تفتیش کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔کیپٹیل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ماحولیات کے اسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز الحسن نے پولیس کی دی گئی اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا علاقہ ہے۔ جہاں پچھلے کچھ دونوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ جس میں ایک وسیع رقبے پر پودوں، گھاس اور چرند پرند کو نقصاں ہوا ہے