لاہور (این این آئی) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے سینئر اداکارہ صائمہ نور کو اپنا بہترین دوست قرار دیدیا۔نیلم منیر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اداکارہ صائمہ نور کے ساتھ بنائی کچھ ویڈیوز شیئر کیں، ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم اور صائمہ خوشگوار موڈ باتیں کررہی ہیں۔نیلم منیر نے اس مختصر ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ ”خوبصورت دوست کے ساتھ خوبصورت لمحات”، اداکارہ نے اس ویڈیو میں پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف ادکارہ صائمہ نور کو اپنا بہترین دوست قرار دیا جس پر صائمہ نے ازراہ مذاق کہا کہ ”اللہ توبہ”۔واضح رہے کہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، ڈراموں سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نے فلمی دنیا میں بھی خاصی پذایرئی حاصل کر رکھی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...