اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے چین پاکستان سفارتی تعلقات قائم ہونے کی اکہترویں سالگرہ پر صدر شی جن پنگ، دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان دو بھائیوں کے نام ہیں،آج وہ مبارک دن ہے جب دونوں ممالک نے دوستی کے پودے کا بیج بویا تھا جو 70 سال میں ایک توانا اور پھل دار شجر سایہ دار بن چکا ہے،وقت کی کوئی آندھی، عالمی حالات کا کوئی طوفان اور حسد کی کوئی آگ اس فولادی بندھن پر اثرانداز نہیں ہوسکی،سی پیک دونوں ممالک ہی نہیں خطے سے غربت مٹانے، معاشی تعاون، خطے کو جوڑنے اور پائیدار استحکام کی مظبوط بنیاد ،آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی علامت اور ضمانت ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے چین پاکستان سفارتی تعلقات قائم ہونے کی اکہترویں سالگرہ پر صدر شی جن پنگ، دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان دو بھائیوں کے نام ہیں،آج وہ مبارک دن ہے جب دونوں ممالک نے دوستی کے پودے کا بیج بویا تھا جو 70 سال میں ایک توانا اور پھل دار شجر سایہ دار بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 21 مئی 1950 سے 2018 تک دونوں ممالک کی قیادت اور عوام نے دوستی کے اس سدا بہار شجر کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں چین اور پاکستان کے اول تا آخر تمام قائدین اور راہنماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس بے مثال دوستی کو کوآپریٹو سٹرٹیجک پارٹنر شپ اور آئرن برادرز کے رشتے میں ڈھالا۔انہوں نے کہا کہ وقت کی کوئی آندھی، عالمی حالات کا کوئی طوفان اور حسد کی کوئی آگ اس فولادی بندھن پر اثرانداز نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے ان پیاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی جان پاک چین دوستی کی وجہ سے لی گئی ۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کے باہر ہمارے چینی بھائیوں اور بہن کو نشانہ بنایا گیا، ہم ان سمیت پاک چین دوستی پر قربان ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے اپنے غم کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پختہ عہد ہے کہ ان جرائم میں ملوث دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک ہی نہیں خطے سے غربت مٹانے، معاشی تعاون، خطے کو جوڑنے اور پائیدار استحکام کی مظبوط بنیاد ہے اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی علامت اور ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ پختہ عزم ہے کہ آئرن برادرز کا یہ مثالی بندھن مزید بلندیوں، باہمی تعاون، اعتماد اور قربتوں کی نئی رفعتوں اور بلندیوں سے ہم کنار ہو۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...