اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے عوام لازوال دوستی میں بندھے ہوئے ہیں، دہشتگردی کے واقعات پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں،پاکستان اکنامک کوریڈور، پاکستان کی اقتصادی خوشحالی اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کی مثال ہے جو خطے کے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لئے معاشی ترقی اور خوشحالی کا مظہر ہے۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 71 سال مکمل ہونے پر چینی سفارت خانہ کا دورہ اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک چین دوستی پوری دنیا میں ایک مثال ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اسٹریٹجک پارٹنر شپ اور سفارتی تعلقات سے پاک چین دوستی کا آغاز ہوا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اکنامک کوریڈور، پاکستان کی اقتصادی خوشحالی اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کی مثال ہے جو اس خطے کے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لئے معاشی ترقی اور خوشحالی کا مظہر ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات اس لئے بھی خاص اہمیت کے حامل ہیں کہ یہ پاکستان اور چین کے لوگوں سے شروع ہوتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ جب بھی کوئی منصوبہ پاکستان میں آتا ہے تو ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ ہمارے فائدہ کے لئے ہوگا، دونوں ممالک کے لوگ محبت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کراچی میں چینی شہریوں کے ساتھ دہشت گردی کا واقعہ ہوا، ایسے واقعات پاک چین تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...