اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے مریم نواز کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے لئے عمران خان کے الفاظ سن کر سر شرم سے جھک گیا ہے،عمران خان نے جتنا سیاست کو آلودہ کیا ہے کسی نے نہیں کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے ہی سیاست میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کو پروان چھڑایا ہے، کارکنان جب بد تہذیبی کا مظاہرہ کریں تو قائدین انہیں روکتے ہیں، یہاں پارٹی کا لیڈر خود کارکنان کو بد تہذیبی کا درس دے رہا ہے۔ایک بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے (ن) لیگی رہنماء مریم نواز کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے لئے عمران خان کے الفاظ سن کر سر شرم سے جھک گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جتنا سیاست کو آلودہ کیا ہے کسی نے نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہی سیاست میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کو پروان چھڑایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان جب بد تہذیبی کا مظاہرہ کریں تو قائدین انہیں روکتے ہیں،یہاں پارٹی کا لیڈر خود کارکنان کو بد تہذیبی کا درس دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی لیڈر ہی اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہا ہو تو کارکنان سے کوئی کیا امید کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اس بد تہذیبی کی سونامی کو روکنا ہوگا۔، شیری رحمان نئی نسل کو اس طرح کی بداخلاقی اور بدزبانی سے دور رہنا چاہئے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...