ممبئی (این این آئی)نامور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے اپنے پاکستانی پرستاروں کو یہ نوید سناتے ہوئے خوش کردیا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔خیال رہے کہ گلوکار ارجیت سنگھ کئی دلوں کو چھولینے والے گیتوں کے گائیک ہیں۔ مغربی بنگال کے علاقے مرشدآباد میں پیدا ہونے والے 35 سالہ گلوکار ارجیت سنگھ نے اس اختتام ہفتہ پر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں اپنے کنسرٹ کے دوران اپنے سریلے نغموں اور گیتوں سے سامعین کے دل جیت لیے۔اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ارجیت کی جانب سے اپنے متوقع دورہ پاکستان کے بارے میں گفتگو کی جس پر لوگوں نے اس پر ان کا خوب خیرمقدم کیا۔ ارجیت کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم ان کے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہیں جبکہ وہ راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...