اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ 25مئی کو لانگ مارچ ہوگا نہ شاٹ مارچ بلکہ کوئیک مارچ ہوگا ،لانگ مارچ آزاد پاکستان کیلئے نہیں ،کرسی دلاو اور گوگی بچاوء مارچ ہے ،جہاد مارچ کے نام پر فساد مارچ کرنے والا فسادی ٹولہ قوم کو ورغلانا چارہا ہے۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ کل تک نیوٹرل کوجانورکہنے والے آج نیوٹرل کونیوٹرل رہنے کا بھاشن دے رہے ہیں ،عمران نیازی نیایک بار پھریوٹرن لیلیا یوٹرن جھوٹ کادوسرا نام ہے ،عمران نیازی کاویڑن تباہی بربادی اورخطرناک سونامی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک و قوم کامستقبل تباہی اور بربادی کے حوالے کسی صورت نہیں کریں گے ،عمران نیازی نے چارسالہ دورحکومت میں ملکی معیشت کابیڑہ غرق کردیا ۔ انہوںنے کہاکہ اب ملک میں انتشار اورخانہ جنگی پیداکرناچاہتاہے ،ملک میں الیکشن کافیصلہ عمران نیازی نہیں اتحادی حکومت کریگی ۔ حافظ حمداللہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن حکومت عدالت اور ریاست عمران نیازی کیبلیک میلنگ میں نہیں آئینگے ۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...