اسلام آباد (این این آئی)ڈینش سفیر نے وزیرِ توانائی عمر ایوب سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں عمر ایوب نے کہاکہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہمارا مقصد ملک میں مقامی وسائل سے انرجی کی شرح پیداوار بڑھانا ہے۔ عمر ایوب نے کہاہک 2025 تک قابل تجدید انرجی کا حصہ 20 فیصد ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی تکمیل مسابقتی بولی کے ذریعے کی جائیگی۔ عمر ایوب نے کہاکہ توانائی میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، توانائی مارکیٹ کو وسیع اور مسابقتی بنایا جا رہا ہے۔ڈینش سفیر نے کہاکہ ڈنمارک پاکستان کی قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے،پاکستان کی نئی قابل تجدید پالیسی قابل ستائش ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...