ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار کی 3جون کو ریلیز ہونے والی فلم پرتھوی راج کا ٹائٹل نام اب سمراٹ پرتھوی راج رکھ دیا گیا ہے۔یش راج فلمز کی انتظامیہ نے فلم کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ شری راجپوت کرنی سینا نامی تنظیم کی مفاد عامہ کی درخواست کے بعد کیا ہے۔فلم ساز کمپنی نے اس حوالے سے آفیشل لیٹر بھی جاری کردیا، جس میں تنظیم کے صدر کو اکشے کمار کی نئی فلم کا ٹائٹل نام سمراٹ پرتھوی راج رکھے جانے سے آگاہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شری راجپوت کرنی سینا نے اپنے وکیل کے ذریعے پی آئی ایل دائر کی، جس میں راجپوت برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا۔اس کے بعد فلمساز کمپنی اور وکیل کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہوئیں،27مئی کو راجپوت برادری کے جذبات کا احساس کرتے ہوئے یش راج فلمز نے نام سمراٹ پرتھوی راج کرنے پر رضامندی ظاہرکردی۔یش راج فلمز نے شری راجپوت کرنی سینا کے صدر کے نام اپنے خط میں کمپنی کی روایت، تخلیقی فلم سازی اور بھارتی سینماء سے متعلق خدمات کا تذکرہ کیا۔خط میں مزید کہا گیا کہ ہم فلم کے ٹائٹل نام کے سلسلے میں آپ کی شکایت سے آگاہ ہوئے، اس حوالے سے آپ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔یش راج فلمز نے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ پرتھوی راج چوہان سے متعلق کسی فرد کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں۔خط میں کہا گیا کہ پرتھوی راج چوہان کی زندگی پر مبنی فلم دراصل ان کی بہادری، کامیابیوں اور قومی تاریخ اجاگر کرنے کے جذبے کے تحت بنائی گئی ہے۔فلم ساز کمپنی نے خط میں باہمی سمجھوتے کی تعریف کی اور اپنی طرف سے فلم کا نام بدلنے کی یقین دہانی کرائی۔اکشے کمار کی فلم 3 جون کو ریلیز ہورہی ہے، جس میں مانشی چلر، سنجے دت، سونو سود بھی اہم کردار نبھارہے ہیں، یہ فلم ہندی، تامل اور تلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...