کھٹمنڈو(این این آئی)نیپال کے امدادی کارکنوں نے گذشتہ روز کریش ہونے والے طیارے کے حادثے کی جگہ تلاش کر لی ہے، جہاں فی الحال ہلاک ہونے والے 14 افراد کی نعشیں نکالی جا سکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیپالی دارلحکومت کھٹمنڈو کے تری بھوان انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ترجمان ٹیک راج سیتالہ نے بتایا مزید لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔نیپال کی نجی ایئر لائن کا طیارہ اتوار کی صبح پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا، طیارے میں 22 مسافر سوار تھے۔طیارے میں 13 نیپالی شہری، 4 بھارتی، 2 جرمن اور پائلٹ سمیت 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔طیارے نے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 200 کلومیٹر دور پوکھرا کے علاقے سے جوم سوم شہر کے لیے صبح سوا 10 بجے اڑان بھری اور 15 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ جوم سوم کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔جہاز کے ممکنہ طور پر سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ بلند پہاڑی سے ٹکرانے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔نیپال کی وزارت داخلہ کے مطابق لاپتا طیارے کی تلاش کے لیے دو نجی ہیلی کاپٹرز روانہ کئے گئے جبکہ نیپالی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی آپریشن میں شامل تھا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...