کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی نئی آنے والی فلم ‘قائد اعظم زندہ باد ‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ایکشن سے بھرپور فلم کے ٹریلر میں فہد مصطفیٰ کو ایک پولیس افسر کے کردار میں دکھایا گیا ایسا پولیس افسر جو پہلے خود رشوت لیتا ہے اور بعد میں ایماندار ہوجاتا ہے۔ ایکشن سے بھرپور ٹریلر کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ فہد مصطفی فلم میں ہالی ووڈ کے جیمز بانڈ کی طرح اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے اورفلم میں وی ایف ایکس مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے، فلم کی زیادہ تر کہانی رشوت لینے اور دینے کے گرد گھومتی ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے ٹریلر کے لانچ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ فلم سائن کرنے کی اہم وجہ فلم کی کہانی تھی جو کہ حقیقت سے ملتی جلتی ہے اور موجودہ حالات کی عکاسی کرے گی۔تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ ٹیمز ہیں جن سے لوگ یہ امید لگاتے ہیں کہ یہ اچھی فلم بنائیں گے تو اس لیے ان پر ذمہ داری زیادہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے کریئر کی سب سی اچھی اور بڑی فلم ہے اور یہی میرے والد کو بھی لگتا ہے۔نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ایکشن سے بھرپور فلم ‘قائداعظم زندہ باد ‘میں جاوید شیخ بھی ایک سندھی پولیس کانسٹیبل کا کردار کرتے نظر آئیں گے، فلم عید الاضحی پر پاکستان بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...