اسلام آباد (این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق پاکستان کے وفاقی بجٹ کو مستحکم اور آئی ایم ایف پروگرام کے کلیدی مقاصد کے مطابق لانے کیلئے اضافی اقدامات کی ضرورت ہوگی۔پاکستان میں آئی ایم ایف کی ترجمان ایستھر پیریز نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ کو بغور دیکھ رہے ہیں، بعض محصولات اور اخراجات کی مزید وضاحت کے لیے حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ترجمان آئی ایم ایف نے کہا کہ ابتدائی جائزے سے لگتا ہے بجٹ کو مستحکم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہوگی، بجٹ کو آئی ایم ایف پروگرام کے کلیدی مقاصد کے مطابق لانے کیلئے بھی اضافی اقدامات کرنا ہوں گے۔آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہ فنڈ کا عملہ اس سلسلے میں حکام کی کوششوں اور عمومی طور پر میکرو اکنامک استحکام کو فروغ دینے کی پالیسیوں کے نفاذ میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...