ٹیکساس(این این آئی) پاکستان کے معروف گلوکارعلی ظفر نے عمران خان کی نمل یونیورسٹی کیلئے 1.3 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کرلیا ہے۔علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’خدا کے فضل سے، پاکستان کے پہلے نالج سٹی کے لیے جس کی بنیاد عمران خان نے رکھی ہے، صرف ہیوسٹن سے 1.3 ملین ڈالر جمع کرنے میں ہم کامیاب ہوگئے ہیں۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ ‘یہاں 60 فیصد طلبہ مفت میں اعلیٰ معیار کی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے’۔ گلوکار نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ یہ پاکستان کے لئے ہے سب مل کراس میں حصہ ڈالیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...