حج کے لیے نامزدگی کے بعد پیکجز میں ترمیم کرنا یا ساتھیوں کو شامل کرنا ناممکن

0
243

ریاض (این این آئی)سعودی عرب وزارتِ حج وعمرہ نے ملکی عازمین کو بتایا ہے کہ حج کے لیے نامزدگی کے بعد پیکجز میں ترمیم کرنا یا ساتھیوں کو شامل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ انتظامیہ سے حج ریزرویشن پیکج کے بارے میں پوچھ کر اور ریزرویشن کی تصدیق یا منسوخ کر کے کیا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج نے وضاحت کی کہ ترجیحی پیکجزسے مختلف پیکج منتخب کرنے کے بعد حاجی کے لیے اسے تبدیل کرنے کی گنجائش نہیں ہوگی۔ دستیاب پیکجز کے لیے آن لائن قرعہ اندازی کے ذریعے چنائو کیا جائے گا مگر اس میں بھی درخواست منظور یا مسترد کیے جانے کا امکان ہوگا۔وزارت حج نے واضح کیا کہ عمرہ زائرین کے لیے عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کے لیے آخری تاریخ 24 ذی القعدہ ہے۔ اس کے بعد 20 ذی حج تک عمرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔حج کرنے کے لیے پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے منظور شدہ کورونا19ویکسین میں سے ایک کے ساتھ ویکسینیشن مراحل مکمل کرنے کی توثیق کی جائے گی۔ اگر ویکسین نہیں لگوائی گئی تو اسے قرعہ اندازی سے خارج کر دیا جائے گا۔وزارت حج کا کہنا تھاکہ مملکت کے اندر سے آنے والے زائرین کے لیے آن لائن پاتھ یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے اسفسار کیا جا سکتا ہے۔ جن کیسزمیں محرم کی درخواستیں قبول نہیں کی گئیں ان میں سنہ 1443ھ میں حج کے لیے رجسٹریشن کی شرائط میں سے ایک کا پورا نہ ہوناہے۔