ممبئی(این این آئی) معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگسٹر نے انکشاف کیا ہے کہ نامور فلم ساز کرن جوہر بھی ہماری ہٹ لسٹ پر تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو کے قتل کی ذمے داری قبول کرنے والے گینگ کے سربراہ لارنس بشنوئی کے ساتھی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ان کی ٹیم کرن جوہر سے 5 کروڑ بھارتی روپے کا بھتہ وصول کرنے کا پلان بنا رہی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لارنس بشنوئی سمیت گینگ کے 10 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جن میں سے ایک گینگسٹر مہاکال نے پولیس تفتیش کے دوران کہا کہ مذکورہ فلم ساز ان کے نشانے پر تھے، قتل کی دھمکی دے کر کرن سے 5 کروڑ وصول کرنے کا منصوبہ تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے دیگر کارندوں سے تفتیش کررہے ہیں جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔ خیال رہے کہ یہ گینگ بالی ووڈ کے ‘دبنگ’ سلمان خان کو بھی دھمکی آمیز خط لکھ چکے ہیں۔
مقبول خبریں
پنجاب اور کے پی کے میں طوفانی بارشیں، مظفر آباد میں کلاؤڈ برسٹ، مختلف...
اسلام آباد،پشاور(این این آئی)پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔راولپنڈی اور اسلام...
دادا کی یاد، نواز شریف اور قومی ہیروز کو خراجِ تحسین’یومِ تکبیر پر عطااللہ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے یومِ تکبیر کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری...
پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل’ بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل ہوگئے، پاکستان نے آج ہی کے دن بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا...
بادشاہ چارلس کا نام لیے بغیر امریکی صدر کو جواب
لندن (این این آئی)برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے کینیڈا کو آزاد اور اسکی مخصوص شناخت کے الفاظ استعمال کرکے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
محمد یونس اور فوج میں اختلافات کی تردید
ڈھاکا(این این آئی )بنگلادیش کی حکومت نے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے...