اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے بعد عدالت نے ان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔پیر کو ایمان مزاری کے اداروں کے خلاف بیانات کے کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت کی۔ایمان مزاری اپنی وکیل زینب جنجوعہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔ایمان مزاری کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم تحفظات کے باوجود عدالتی ہدایت پر تفتیش کا حصہ بنے، پولیس کو کچھ بیان دے رہے تھے جبکہ وہ کچھ اور ہی لکھ رہی تھی، ہم نے پولیس کو کہا کہ ہم خود تحریری بیان جمع کرائیں گے، ہم نے تو پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ جو لفظ بولا گیا اس کا کوئی جواز نہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ایمان مزاری آفیسر آف کورٹ ہیں، ان کو ایسے الفاظ نہیں بولنے چاہئیں، وہ معذرت کر چکیں، اب مزید کیا چاہتے ہیں؟وزارتِ دفاع کے وکیل نے کہا کہ ایمان مزاری باقاعدہ میڈیا کے سامنے اپنے بیان پر معافی مانگیں۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ وہ اس عدالت کے سامنے اپنے بیان پر معذرت کا اظہار کر چکی ہیں، اس بیان کا وقت بھی دیکھیں، ان کی والدہ کے ساتھ اس وقت کیا ہوا تھا؟وزارتِ دفاع کے وکیل نے کہا کہ ایمان مزاری ہماری بچی کی طرح ہیں لیکن ان کا پرانا کنڈکٹ بھی دیکھیں۔عدالت نے ایمان مزاری کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایک ذمے دار شہری ہونے کے ناطے آپ کو عام حالات میں ایسے ریمارکس نہیں دینا چاہیے تھے
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...