اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں واقع سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی بنی گالہ میں واقع رہائش گاہ کے باہر دھرنے پر بیٹھے خیبر پختون خوا کے اساتذہ کو منانے کیلئے رہنما پی ٹی آئی شہباز گِل ان کے پاس پہنچے تاہم مظاہرین نے انہیں صاف جواب دے دیا۔شہباز گِل نے دھرنے پر بیٹھے اساتذہ سے درخواست کی کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، راستے کھول دیں، صبح 11 بجے آپ سے مذاکرات میں لائحہ عمل طے کریں گے۔مظاہرین نے شہباز گِل کو جواب دیا کہ ہم صرف ایمرجنسی کی صورت میں راستہ کھولیں گے۔پی ٹی آئی رہنما مراد سعید بھی دھرنے کے شرکاہ کے پاس پہنچے۔اس موقع پر مراد سعید نے مظاہرین سے گفتگو میں درخواست کی کہ آپ کے مطالبات 12 بجے وزیرِ اعلیٰ کے دفتر سے منظور ہو جائیں گے، آپ لوگ واپس چلے جائیں۔صدر وائی ٹی اے نے انہیں جواب دیا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوں گے، ہم جانے والے نہیں۔ادھر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہرشہری کی حفاظت پولیس کیلئے اہم ہے، احتجاج کرنے والے تمام گروپس محفوظ مقامات پر قیام کریں۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی غیر قانونی حرکت سے نمٹنے کے لیے چوکس ہیں، علاقے میں کسی بھی فرد کی جان و مال کو خطرے میں نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والیکسی بھی مہم جوئی سے گریز کریں، اساتذہ سے گزارش ہے کہ پْرامن رہیں اور مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ روڈ بند ہونے سے مریضوں اور بنی گالہ کے رہائشیوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...