اوٹاوا (این این آئی)معروف گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے کینیڈا میں منعقد میوزک کنسرٹ کے بعد خصوصی ضروریات کے حامل بچے کو چومنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگ ان کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔عاطف اسلم گزشتہ ماہ مئی سے امریکا اور کینیڈا کے میوزک کنسرٹس دوروں پر ہیں اور وہ رواں ماہ کے اختتام تک کینیڈا میں پرفارمنس کریں گے۔حال ہی میں انہوں نے ایٹلانٹا میں منعقد میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کی، جہاں ہزاروں مداحوں نے ان کی براہ راست پرفارمنس دیکھی۔عاطف اسلم نے 19 جون کو ایٹلانٹا میں منعقد کنسرٹ میں پرفارمنس کی، جس میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور ان کا کنسرٹ دیکھنے کے لیے خصوصی ضروریات کے حامل افراد بھی پہنچے۔ایسے ہی افراد میں ایک بچہ بھی شامل تھا، جنہوں نے میوزک کنسرٹ کے اختتام کے بعد عاطف اسلم سے ملاقات کی اور اس دوران گلوکار نے انہیں سب کے سامنے چوم کر لوگوں دل جیت لیے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...