اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے لیے دعا گو ہوں اور سوگواران سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔