اسلام آباد(این این آئی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق ایم ڈی اور جنرل منیجر کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ کرپشن کرکے بھاگے ہیں، ان کی جائدادوں کی تفصیلات لے کر آئیں، ان لوگوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات چیک کرکے نیب کو فراہم کی جائیں۔ بدھ کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی صدارت میں ہوا، جس میں پی ایس او کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی سے متعلق 56 ارب روپے کے خلاف ضابطہ معاہدوں پر بحث ہوئی۔ اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ نعیم یحییٰ میر سابق ایم ڈی پی ایس او، سینئر جنرل منیجر ذوالفقار جعفری نے خلاف ضابطہ معاہدے کیے۔دوران اجلاس چیئرمین پی اے سی نے ہدایت کی کہ جن لوگوں نے خلاف ضابطہ معاہدے کی یاوہ ملک سے باہر بھاگ گئے، ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں، جو لوگ بیرون ملک کی شہریت رکھتے ہیں، وہ کرپشن کرکے بھاگ جاتے ہیں،ایسے لوگوں کے خلاف اسی وجہ سے کارروائی بھی نہیں ہوتی کہ بعض سیاسی لوگوں کو بھی اس طرح کے لوگوں سے فنڈنگ ملتی ہے۔چیئرمین نور عالم خان نے ہدایت کی کہ جو لوگ کرپشن کرکے بھاگے ہیں، ان کی جائدادوں کی تفصیلات لے کر آئیں، ان لوگوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات چیک کرکے نیب کو فراہم کی جائیں۔اجلاس میں وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن کے سال 2019ـ20 کے آڈٹ پیراز زیر غور آیا ۔ شیخ رروحیل اصغر نے کہاکہ کروڈ آئل سعودیہ سے امپورٹ کرتے ہیں اس کیلئے ایل سی کھولتے ہیں ،سعودیہ انٹرنیشنل بنک کی گارنٹی مانگتا ہے اور وہ بنک چار سے پانچ فیصد انٹرسٹ لیتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آپ جو انٹرنیشنل بنک کو انٹرسٹ دیتے ہیں ،سعودیہ سے اتنا نہیں منوا سکتے کہ ہمارے اپنے بنک گارنٹی دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اگلے چار پانچ دن کے بعد آئل کا ایک بڑا بحران آئیگا جو امپورٹ نہیں ہو رہا ۔ اجلا س کے دور ان سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ کوئی پیٹرولیم بحران نہیں آنیوالا ہے ،سعودیہ بہت مہربان ملک ہے جو ہمیں 1.2 ارب کا ڈیفرڈ کریڈ دیتا ہے ۔ اجلا س کے دور ان توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ 4 ہزار ارب روپے ہونے کا انکشاف ہوا ۔ سیکرٹری توانائی نے کہاکہ بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 25 سو ارب اور گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 15 سو ارب ہو گیا۔ سیکرٹری توانائی نے کہاکہ پی ایس او، پی پی ایل، سوئی سدرن اور سوئی نادرن کا گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے، گیس شعبے کا گردشی قرضہ بڑھنے کے باعث مقامی کمپنیوں نے بھی سرمایہ کاری چھوڑ دی۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ اوگرا ایکسپلوریشن کمپنیوں کو سہولیات فراہم میں ناکام ہو چکا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں۔ سیکرٹری توانائی نے کہاکہ پاکستان میں 100 فیصد گھروں کو گیس کنکشن دینے کی صلاحیت موجود نہیں ہے، گیس پائپ لائن سے صرف 27 فیصد گھروں کو گیس کنکشن دیا ہوا ہے۔ سیکرٹری توانائی علی رضا بھٹہ نے کہاکہ نئے ڈیمانڈ نوٹسز نہیں جاری کیے جا رہے
مقبول خبریں
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...