خادم الحرمین الشریفین کی صدرجوبائیڈن کوامریکا کے یوم آزادی پرمبارک باد

0
176

ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے امریکا کے صدر جوزف بائیڈن کو ان کے ملک کے یومِ آزادی کے موقع پرمبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے پیغام میں صدرکی مسلسل اچھی صحت اور خوشی اور ریاست ہائے متحدہ امریکا کی حکومت اور دوست عوام کی مزید ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان خوش گوار دوطرفہ تعلقات کوسراہا ہے اور تمام شعبوں میں ان کی ترقی کی تعریف کی ہے۔