مدینہ منورہ(این این آئی)دنیا بھر سے عازمین حج کی مکہ معظمہ آمد کے بعد منی میں سفید خیموں کا شہر آباد ہو گیا ہے۔ عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سفید خیموں کا شہر پانچ روز کے لیے شہد کی مکھیوں کے چھتے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔عازمین حج آٹھ ذی الحج کو یوم ترویہ کی تیاری کے لیے منی میں جمع ہو رہے ہیں۔منی میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز، حج مشنز اور طواف کمپنیوں کے درمیان حجاج کرام کے کیمپوں کی تیاری اور ترویہ کے دن اور ایام تشریق کے موقع پر ان کے استقبال کی تیاری کے سلسلے میں مقابلے کی کیفیت ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی حکومت اور نجی اداروں نے اللہ کے مہمانوں کے آرام وراحت کے لیے ہر ممکن اقدامات اور تمام توانائیاں صرف کرتے ہوئے حجاج کرام کی خدمت جاری رکھی ہوئی ہے۔اندرون ملک کے عازمین کی خدمت کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کی رابطہ کونسل نے بتایا کہ مقامی عازمین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے 184 کمپنیاں تیار ہیں۔ یہ کمپنیاں ایک لاکھ پچاس ہزار مقامی عازمین حج کی خدمت کر رہی ہیں۔کونسل نے کہا کہ اس سال منی میں سعودی عرب کے اندر سے حصہ لینے والے حجاج کے لیے قیام وطعام کی سہولیات پہلے سے مختلف ہیں۔ منی میں عازمین حج کے لیے جدید ترین خیمے تیار کیے گئے ہیں۔ گرمی کے موسم کے اعتبار سے ان خیموں میں ٹھنڈک کا بھرپور انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خیمے فائر پروف ہیں تاہم ان کی تعداد کل خیمہ بستی میں صرف 20 فی صد ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...