وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی شہریوں کی جانب سے حکومت کی ادائیگیوں کا نظام آسان اور موثر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت

0
282

اسلا آباد (این این آئی)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شہریوں کی جانب سے حکومتی کی ادائیگیوں کا نظام آسان اور موثر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ شہری گھر بیٹھے یہ ادائیگیاں آن لائن سسٹم کے ذریعے آسانی کے ساتھ کر سکیںاس سلسلے میں وزیرِاعظم اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کے سربراہ سلمان صوفی نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے شہریوں کی طرف سے حکومت کی زیادہ تر ادائیگیاں جلد ہی بغیر کسی اضافی چارجز کے آن لائن ادا کی جا سکے گی، اس کا آغاز عید الاضحی کے فوری بعد کر دیا جایگا اور کوشش یہ کی جائیگی کہ اگلے چھ ماہ کے اندر نیشنل بینک آف پاکستان کے ذریعے تمام تر حکومتی ادائیگیاں آن لائن طریقہ کار سے ہو سکیں اس سلسلے میں صدر، نیشنل بینک آف پاکستان کو ضروری ہدایت دے دی ۔ سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ کیش لیس معیشت کے لیے مضبوط آن لائن ادائیگی کے نظام کی ضرورت ہوتی ہے جس میں شہری پر کم سے کم یا کوئی چارج نہیں ہوتا. موجودہ حکومت کا یہ اقدام کیش لیس معیشت کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔