ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور معروف اداکار وکی کوشل کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی اور اب سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دونوں کے یہاں ایک ننھے مہمان کی آمد کی خبریں زیر گردش ہیں۔ کترینہ کیف کے مداح ان کی شادی کے لیے بے تاب تھے اور خیر سے کترینہ کیف گزشتہ برس اداکار وکی کوشل کے گھر سدھار گئیں تاہم اور اب ان کے حاملہ ہونے کی خبریں بار بار گردش کر رہی ہیں۔شادی کے بعد دونوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی مصروفیات ترک نہیں کی تھیں تاہم اب کترینہ کیف کی کئی اہم ایونٹ میں غیرموجودگی کو محسوس کیا جا رہا ہے۔ معروف پروگرام ”کافی ود کرن” 7 کی لائن اپ بھی اس کی جانب ایک بڑا اشارہ ہے۔کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبر کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے لیکن یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے اور غالب امکان یہی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ حاملہ ہیں اور 16 جولائی کو اپنی سالگرہ پر اپنی زندگی کی اہم ترین خوشخبری سے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...