اپنے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ تیزی سے عوام کو منتقل کیا، شہباز شریف

0
188

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہاہے کہ اپنے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ تیزی سے عوام کو منتقل کیا،جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہو گی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ میرے عوام سے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہو گی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے، میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔