اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر جیری رائس نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیری رائس نے نئی شرائط کو معاہدے کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ رقم ملنے سے پاکستان کی اسٹرکچرل اصلاحات بڑھیں گی اور میکرو اکنامک صورتحال مستحکم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریونیو بڑھانا ہو گا اور زیادہ آمدن والے افراد سے ٹیکس وصول کرنا ہو گا جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنانے، پاور ٹیرف میں بروقت اضافہ، سالانہ ری بیسنگ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بھی کرنا ہو گی۔آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاکستان کو گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی لانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان پر الیکٹرانک اثاثہ جات ڈکلیریشن سسٹم قائم کر نے اور نیب سمیت انسداد کرپشن سے متعلق اداروں کا ازسرنو جائزہ لینے پر بھی زور دیا ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...