کورونا کی شرح ایک بار پھر بڑھ گئی، 2 افراد انتقال کرگئے،779نئے کیسز رپورٹ

0
174

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں کورونا وائرس کی شرح میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح ساڑھے تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 779 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی ہے تاہم وائرس سے مزید دو افراد انتقال کر گئے ،182 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ ماسک پہننا اور ویکسین لگوانا بھی ضروری ہے۔