اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن کوپنجاب کے 20حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے تمام نتائج موصول ہو گئے، 20 حلقوں میں ووٹنگ ٹرن آوٹ 49.69 فیصد رہا۔پاکستان تحریک انصاف 46.08 فیصد ووٹ لے کر پہلے ،مسلم لیگ (ن)نے 39.05 فیصد ووٹ لے کر دوسرے ، آزاد امیدواروں نے 7.7 فیصد جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے5 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔بیس حلقوں میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 45لاکھ 79 ہزار 898 تھی، الیکشن کمیشن کو 3131 پولنگ سٹیشن کے نتائج آر ایم ایس سسٹم کے ذریعے ملے۔پی ٹی آئی نے20 میں سے 15 نشستوں پر ،مسلم لیگ (ن)4 جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار نے جیتی ۔مسلم لیگ (ن)نے لاہور، راولپنڈی، بہاولنگر اور مظفر گڑھ سے نشستیں جیتیں۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان ،ساہیوال ، لودھراں، لیہ اور بھکر سے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب رہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...