اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ(ن)پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پنجاب کے عوام کی مثالی خدمت کا سفر اسی جذبے اور تاریخی روایت کے مطابق جاری رکھیں گے،تاریخ میں یہ پہلے انتخابات ہیں جن کی شفافیت پر بدترین سیاسی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے، امید ہے عمران خان الیکشن کمیشن کیخلاف اپنے تضحیک آمیز رویئے پہ معذرت کریں گے۔ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ(ن)پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پنجاب کے عوام کی مثالی خدمت کا سفر اسی جذبے اور تاریخی روایت کے مطابق جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 16صوبائی نشستوں پر مسلم لیگ(ن)کو اور مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ پہلے انتخابات ہیں جن کی شفافیت پر بدترین سیاسی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔ امید ہے عمران خان الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے تضحیک آمیز رویے پہ معذرت کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شفاف، غیرجانبدارانہ انتخابات اور جمہوری اقتدار کی پاسداری میں پاکستان مسلم لیگ (ن)پختہ یقین رکھتی ہے اور ضمنی انتخابات اسی کا عملی مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس وفاق اور پنجاب کی حکومت تھی تو دھاندلی کے ریکارڈ بنائے گئے اور تین اپریل کو اقتدار بچانے کیلئے آئین توڑاگیا،اس کے برعکس مسلم لیگ (ن)نے وفاق اور پنجاب میں اقتدار کا استعمال الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرنے، آئین پر حملے اور آئین شکنی کیلئے استعمال نہیں کیا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...