سنا ہے(ن)لیگ کو بددعا لگ گئی، پی ٹی آئی کی جیت پر ریحام کا ردعمل

0
207

اسلام آباد(این این آئی)پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ بیان میں کہا ہے کہ سنا ہے مسلم لیگ (ن)کو چوہدری پرویز الہی کی بددعا لگ گئی ہے ۔ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ مزاحیہ ایموجی بھی شیئر کی۔ریحام خان نے کہا کہ کیا مسلم لیگ (ن)میڈیا میں اپنے سیاسی گرو کی پیروی جاری رکھے گی؟ کیا اب وہ شعور پائیں گے؟۔انہوں نے لکھا کہ مسلم لیگ(ن)میں رینک اور فائل کو یہ معلوم کرنے کیلئے تفویض کیا گیا ہے کہ گڑبڑ کس نے کی ہے؟ میرے خیال میں یہ لیڈر شپ کی غلطی ہے ۔