اسلام آباد (این این آئی) پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آپس میں ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا ، تینوں رہنمائوں نے آئندہ کیلئے اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم محمد نواز شریف، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آپس میں ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ تینوں رہنمائوں نے ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا اور پنجاب و مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا، تینوں رہنمائوں نے موقف اختیار کیا کہ عوام نے بڑھتی مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بدلہ لیا ہے۔ تینوں رہنمائوں نے آئندہ کیلئے اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...