اسلام آباد (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 225 روپے کی تاریخی کم ترین سطح پر آ گئی جب کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی کی وجہ سیاسی عدم استحکام کو قرار دیا ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں بے چینی اور غیر یقینی کی صورتحال بنیادی طور پر سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سیاسی عدم استحکام آئندہ چند روز میں کم ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ آنے والے چند روز میں روپے پر دباؤ میں کمی کی توقع رکھتے ہیں۔میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بے لگام گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، روپے کی بے قدری کی وجہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام کی صورتحال کے درمیان مارکیٹ کا معاشی رہنمائی سے محروم ہونا ہے۔دوسری جانب، گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روپے کی قدر میں کمی کے پیچھے ملکی اور عالمی وجوہات کو قرار دیا جب کہ مارکیٹ آئی ایم ایف، دوست ممالک اور دیگر ذرائع سے ڈالر جاری کیے جانے کے مستقبل کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے ملک میں سیاسی استحکام ضروی رہے اور مارکیٹ کو اس سلسلے میں عام انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکمران اتحاد کی جانب سے کچھ رہنمائی کی ضرورت ہوگی۔کومل منصور کا کہنا تھاکہ روپے کی قدر میں گراوٹ میں تیزی فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ منفی کیے جانے، یورو بانڈ کی پیداوار میں اضافے اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی فعال سپلائی نہ ہونے کے بعد ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بینکوں کے پاس نوسٹرو کی کمی ہے اور ان کے پاس بازار سے مہنگے ریٹ پر ڈالر خریدنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...