واشنگٹن(این این آئی) وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ سے اپنے دوطرفہ تعلقات میں بہتر تجارتی مراسم، نجی شعبے اور کاروباری برادری کی شراکت داری اوربراہ راست سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ دے رہا ہے لہذا پاکستانی سفارت کار اس حوالے سے مزید متحرک کردار ادا کریں۔ واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اگرچہ امریکہ اس وقت بھی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے تاہم موجودہ تجارتی حجم میں اضافے کی بے شمار صلاحیت موجود ہے، جہاں ایک طرف امریکہ کی ترقی یافتہ معیشت میں پاکستانی کاروباری برادری کیلئے مواقع موجود ہیں وہاں پاکستان میں موجود تعلیم یافتہ افرادی قوت، حکومت کی کاروباردوست پالیسیاں، جدید انفراسٹرکچر، خصوصی اقتصادی زونز اور پاکستان کا محل وقوع امریکی سرمایہ کاروں کیلئے موافق فضا فراہم کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور نہ صرف بائیس کروڑ کی پاکستانی مارکیٹ بلکہ جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کے ساتھ ساتھ مشرق وسطی پر مبنی بڑی علاقائی مارکیٹ سے استفادہ کریں۔ وزیر منصوبہ بندی نے پاک امریکہ نالج کواریڈور منصوبے اور فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تھنک ٹینک، پالیسی ساز اداروں اور خصوصا تعلیمی اداروں کے ساتھ قریبی روابط استوار کرنے سے دونوں ملکوں کے متعلقہ اداروں اور جامعات کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...