اسلام آباد( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جہاں خرید و فروخت کی منڈی ہوتی ہے وہاں آصف زرداری ہوتے ہیں، لیکن اب بات سیاست دانوں کے ہاتھوں سے نکل کر عوام کے ہاتھ میں آگئی ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جارہے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باوجود ابھی تک آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آئوٹ معاہدہ طے نہیں پایا، سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، ملک کے حالات ٹھیک کرنا سب کی ذمہ داری ہے، اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں۔انہوںنے کہا کہ پرویز الٰہیوزارت اعلی کے لیے پی ٹی آئی کے نامز امیدوار ہیں، کل نہیں تو پرسوں پرویز الٰہیوزارت اعلی عہدے کا حلف اٹھائیں گے، پورا یقین ہے چوہدری شجاعت پرویز الٰہیکو سپورٹ کریں گے، چوہدری شجاعت کے پاس جانا پڑا تو جائوں گا۔انہوںنے کہا کہ جہاں خرید و فروخت کی منڈی ہوتی ہے وہاں آصف زرداری ہوتے ہیں، لیکن اب بات سیاست دانوں کے ہاتھوں سے نکل کر عوام کے ہاتھ میں آگئی ہے۔انہوںنے کہا کہ اوورسیز ووٹوں کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ بنیادی حق ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کا ملک پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا، لیکن حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہہم نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف بھی آنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم کے خلاف اپیل دائر کردی ہے، تحریک انصاف عمران خان کا نام ہے،جہاں عمران خان ہوں گے ہم ان کے ساتھ ہوں گے۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...