اسلام آباد (این این آئی)پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فاتح امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ضمنی الیکشن کے دوران مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ افسر نے پی پی 7 کہوٹہ کے نتائج جاری کر دیے ہیں،آر او پی پی 7 نے رات ڈھائی بجے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کرکے نتائج جاری کیے۔مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر کے 12 ووٹ بڑھ گئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔راجہ صغیر کے ووٹ 68906 سے بڑھ کر 68918 ہو گئے ہیں جبکہ شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد 68857 سے بڑھ کر 68863 ہو گئی ہے۔جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پی پی 7 سے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پی پی 7 راولپنڈی کے تمام 260 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ صغیر احمد 68906 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان نے 68857 ووٹ حاصل کیے، اس طرح انہیں 49 ووٹوں سے شکست ہوئی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...