لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آرہی آصف علی زرداری کس سے مفاہمت کرنا چاہ رہے ہیں، آصف زرداری پانچ گھنٹے بیٹھے رہے لیکن چوہدری پرویزالٰہی نے ان سے ملنے سے انکار کیا ، پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی ذیلی تنظیم بن کر رہ گئی ہے ، کامیابی کے بعد پہلی ترجیح گورننس کی بہتری ہوگا۔ ہوٹل سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماراجمہوری اندازمیں آگے بڑھنے کا ارادہ ہے ،بولیاں لگنے پر ہوتی ہے اس سے سیاستدانوں کے تشخص میں اضافہ نہیں ہوا۔ کم از کم تحریک انصاف نے ایسی کوشش کی ہے کہ ایسا نہ ہو ، ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ جب سینیٹ میں ہمارے کچھ لوگ اس میں ملوث ہوئے تو پارٹی نے ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا اور ماضی میںاس کی کوئی مثال نہیں ، اعلیٰ عدلیہ سے بھی درخواست کی ضمیر فروشی کا نوٹس لیں ، تحریک عدم اعتماد میں سندھ ہائوس میں جو کیا گیا ہم نے اس کی بھی مخالفت کی ، بد قسمتی سے کچھ جماعتیں اور ان کی قیادتیں بضد ہیں کہ وہ عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کریں گی اور اقلیت کو بازور بازو یا خرید و فروخت سے اکثریت میں بدلیں گی ۔انہوںنے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ ہے کہ جو منحرف ہوگا اس کا ووٹ شمار نہیں ہوگا جبکہ عوام بھی ضمنی انتخابات میں فیصلہ دے چکے ہیں اور لوٹوں کو مسترد کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری چوہدری پرویز الٰہی سے طویل انڈر اسٹینڈنگ وہ ہمارے سپیکر تھے ۔ جب آزمائش کا وقت آیا تو تما م تر ترغیبات کے باوجود وہ ہمارے ساتھ چلے ،آصف زرداری پانچ گھنٹے بیٹھے رہے لیکن انہوںنے ملنے سے انکار کیا ، ہمارا اور ان کا اعتماد کا رشتہ ہے اوراگلے مراحل بھی طے ہو جائیں گے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...