لاہور(این این آئی) ممتاز ہدایت کار شوکت حسین رضوی کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔پاکستانی فلمی صنعت کے معمار کہلائے جانے والے معروف فلمساز ہدایتکار شوکت حسین رضوی 1914ء میں اعظم گڑھ (بھارت) میں پیدا ہوئے، انہوں نے کلکتہ کے تھیٹر سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا، مشہور فلمساز سیٹھ دل سکھ پنچولی کے کہنے پر وہ لاہور آگئے اور ”گل بکاؤلی” اور ”خزانچی” جیسی فلموں کی ایڈیٹنگ کے فرائض انجام دیئے۔سیٹھ دل سکھ پنچولی نے ہی شوکت حسین رضوی کو فلم ”خاندان” کی ہدایت کاری کا موقع فراہم کیا، ملکہ ترنم نورجہاں ان کی ہیروئن تھیں، یہ فلم بہت کامیاب رہی۔شوکت حسین رضوی نے فلم کی ہیروئن نورجہاں سے شادی کر لی، دونوں کو 3 بچے اکبر حسین، اصغر حسین رضوی اور ظل ہما ہوئے، بعدازاں نورجہاں سے علیحدگی کے بعد شوکت حسین رضوی نے اداکارہ یاسمین سے دوسری شادی کی۔انہوں نے بمبئی جا کر فلم ”نوکر”، ”زینت” اور ”جگنو” جیسی فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔شوکت حسین رضوی قیام پاکستان کے بعد لاہور چلے آئے اور ملتان روڈ پر اپنا فلم سٹوڈیو شاہ نور قائم کر کے فلمی صنعت کی بنیاد ڈالنے میں اہم کردار نبھایا، انہوں نے ”چن وے”، ”جان بہار”، ”عاشق” اور ”دوپٹہ” جیسی فلمیں بنائیں۔ہدایت کار شوکت حسین رضوی نے 19 اگست 1999ء کو 85 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہا، وہ شاہ نور سٹوڈیو کے احاطے میں ہی آسودہ خاک ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...