بیجنگ (این این آئی )رواں سال جنوری سے جولائی تک چین میں بندرگاہوں میں داخل ہونے اور جانے والے افراد کی تعداد 341 ملین رہی جو سال بہ سال 62.34 فیصد اور سرحد پار نقل و حمل کی گاڑیوں بشمول جہازوں، ٹرینوں اور گاڑیوں میں 52.09 فیصد کا اضافہ ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رواں سال کی پہلی ششماہی میں بیلٹ اینڈ روڈ سے وابسطہ ممالک سے تعلق رکھنے والے 10.66 ملین افراد کو موثر طریقے سے چین میں داخل ہونے اور چین سے جانے کی سہولت فراہم کی گئی جو سال بہ سال 1.6 گنا اضافہ ہے۔ اس سال ، بیجنگ ، شنگھائی ، گوانگ جو ، شینزین ، ہانگ چو ، شیا من ، چھنگ دو ، شی آن سمیت 9 حب ہوائی اڈوں میں ، 24 گھنٹے براہ راست ٹرانزٹ انسپکشن کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیا گیا ۔ یہ پالیسی 7 ماہ سے زائد عرصے سے نافذ ہے ، اور 2 ملین سے زیادہ افراد نے براہ راست ٹرانزٹ انسپکشن سروس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اگلے مرحلے میں ، نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن ،امیگریشن مینجمنٹ سسٹم کی بہتری کے لئے مزید کوشش کریگا اور مزید چینی کاروباری اداروں کوباہر جانے” اور غیر ملکی سرمایہ کاری اور غیر ملکی کاروباری اداروں کو چین آنے میں مدد فراہم کرے گی ، اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مثر طریقے سے خدمات انجام دے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...