غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے،جوبائیڈن

0
59

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرجوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر بات کرتے ہوئے زور دیاہے کہ وہ غزہ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی پر پہنچنے کی کوشش کریں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوانِ صدرکے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدربائیڈن نے جنگ بندی کے معاہدے کو مکمل کرنے اور یرغمالیوں کو رہا کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے باقی ماندہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے قاہرہ میں ہونے والے آئندہ مذاکرات پر بات کی۔امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم